پشاوراسلام آبادموٹروے پرحادثہ،دوافرادجاں بحق،ریسکیومیڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو طبی امدادفراہم کی

جمعرات 19 مئی 2022 23:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) M1 موٹر وے پر پشاور کے قریب بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکارہوگئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو سروس پشاور کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم، ایمبولینسز، ریسکیو وہیکل اور ریکوری وہیکلز کو موقع پر روانہ کر دیا ایمرجنسی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے چارسدہ اور نوشہرہ سے بھی امدادی ٹیمیں طلب کی گئیں ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا شروع کردی، ریسکیو1122نے شدید زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :