کاروباری حضرات کامائیکروفنانس سے متعلق مذاکرہ، قرض سکیموں سے متعلق آگاہی

جمعرات 19 مئی 2022 21:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) سنٹرل فارگورننس اینڈپبلک اکائونٹیبلٹی کے زیراہتمام صوبے کے چھوٹے اور درمیانے تاجروں کا مائیکروفنانس سے متعلق مذاکرے کاانعقاد کیاگیا مذاکرے میں سمیڈاکے صوبائی سربراہ راشدامان ،آل پاکستان ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے منہاج الدین،چیمبرآف کامرس ،لائیوسٹاک ایسوسی ایشن اور دیگرتاجر تنظیموں کے علاوہ سٹیٹ بینک کے نمائندے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مذاکراے کے دوران سٹیٹ بینک کے اہلکاروں نے اس وقت ملک میں جاری چھوٹی بڑی قرض سکیموں سے متعلق آگاہی دی اوربتایاکہ کس طرح قرضوں کی واپسی ممکن بنائی جاسکتی ہے سی جی پی اے کے زیراہتمام اس مذاکراے کے دوران تاجروں نے سوالات کئے جن کے تفصیل کے ساتھ جوابات دئیے گئے مذاکراے کے آخرمیں بتایاگیاکہ عنقریب ایک دوسرے رائونڈکابھی انعقادکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :