پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی8ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعرات 19 مئی 2022 22:48

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی8ارب روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور42900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی8ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔کاروباری مندی کی وجہ سے 58.38 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج پاسز کی جانب سے ٹیلی کام ،بینکنگ ،سیمنٹ ،فوڈز سمیت منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 43200پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں نے سرمایہ کارو ں کو نئی سرمایہ کاری سے روک دیا جس کیوجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور عدم استحکام کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 43.43پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43026.88پوائنٹس سے کم ہو کر42983.45پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 10.31پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16360.38پوائنٹس سے کم ہو کر16350.07پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29280.11پوائنٹس سے گھٹ کر29249.86پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب27کروڑ76لاکھ16ہزار791روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب28ارب34کروڑ84لاکھ51ہزار339روپے سے گھٹ کر71کھرب20ارب7کروڑ8لاکھ 34ہزار548روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو5ارب روپے مالیت کے 18کروڑ71لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو6ارب روپے مالیت کے 27کروڑ88لاکھ3ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مجموعی طور پر 334کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سی122کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،195میں کمی اور17کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل 1کروڑ50لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ33لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 1کروڑ30لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 95لاکھ اور سینر جیکو پاک 75لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں70.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1023.00روپے ہو گئی اسی طرح 70.05روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 1004.55روپے پر جا پہنچی جبکہ گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں33.65روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر415.10روپے ہو گئی اسی طرح 89.07روپے کی کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت کم ہو کر10000.00روپے پر آ گئی ۔