آئی سی ایم اے انٹرنیشنل اور پاکستان ری انشورنس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

جمعرات 19 مئی 2022 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) آئی سی ایم اے انٹرنیشنل اور پاکستان ری انشورنس کمپنی نے کراچی میں دونوں اداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو باقاعدہ بنانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔آئی سی ایم اے کی نمائندگی عامر اعجاز خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، وجیہہ فریال، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، سمرین نعمان، ڈائریکٹر - سینٹر آف ایکسی لینس اور ستائیش عاصم، ہیڈ جاب پلیسمنٹ اینڈ انڈسٹری لنکیجز نے کی۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر فرمان زرکون، سید عامر چیف فنانشل آفیسر اور ارحم رحیم ہیڈ آف ہیومن ریسورسز نے پاکستان ری انشورنس کمپنی کے نمائندوں کے طور پر شرکت کی۔ جناب عامر اعجاز خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے میڈیا کو بریفنگ دی کہ یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان کے انشورنس سیکٹر کے نئے دور کا بروقت آغاز ہے، اس اقدام کے ذریعے آئی سی ایم اے، پاک ری انشورنس کمپنی کے ساتھ ان کی تربیت اور ترقی کی ضروریات، تحقیق اور اشاعت کے حوالے سے شراکت داری کی بڑے پیمانے پر کوششیں کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ری انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب فرمان زرکون نے کارپوریٹ شراکت داری پر زور دیا اور مل کر اکھٹے کام کر کے صنعتی اور تعلیمی اداروں کے روابط کو فروغ دینے کو بھرپور سراہا۔ دونوں ادارے مستقبل میں مزید باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :