انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں سی ایف او کانفرنس 2022 کا انعقاد
جمعرات 19 مئی 2022 22:48
(جاری ہے)
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے کیو نکہ یہ شرکاء کو محض ایک دن میں500برسوں کا تجربہ فراہم کر رہی ہے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ کووڈ19-کے وبائی امراض کے بعد ایک نہایت تیز تیکنکی ترقی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے اور جس کی وجہ سے دنیا بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔اشفاق تولہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معیشت استحکام کا اہم ترین ستون ہے، اور اس کی قدر کا تعین کرنے کے لیے، اپ ڈیٹ رہنے اور بروقت اور مناسب فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹیلی جنس (Intelligence) کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، پال پاپادیمیتریو نے اپنے کلیدی خطاب میں دنیا کے مالی اور اقتصادی منظرنامے پر توجہ دینے پر زور دیا۔ اٴْنھوں نے کہا کہ پاکستان میںان تیز رفتار حرکیات سے فائدہ اٹھانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے کیونکہ پاکستان کے بہت سے دیہی علاقے شہروںمیں تبدیل ہو رہے ہیں۔ مہنگائی میں اضافے کے باوجود، پاکستان ایک اعلیٰ صلاحیت رکھنے والا ملک ہے اور اس طرح آؤٹ سورسنگ کے ذرائع تلاش کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک نادر موقع ہے۔چیف فنانشل آفیسرز کو اعلیٰ و ارفع صلاحیتوں کے حامل راہنما بننے کی ضرورت ہے جو زیادہ سے زیادہ معیاری پیداوار حاصل کرنے کے لیے دوسروں کو بھی بااختیار بنائیں۔اُنھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک بہترین ذریعہ ہے اور ہمیشہ قدرومنزلت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے ، اس حقیقت سے قطع نظر کہ مذکورہ ادارہ ایک امیر ملک میں واقع ہے یا غریب ملک میں۔انھوں نے انسانی اثاثوں کی اہمیت پربھی زور دیا جو ہمارے پاس نوجوانوں کی صورت میں موجودہے۔تقریباً ڈھائی ارب لوگ متوسط طبقے میں شامل ہو رہے ہیں اور تقریباً ایک ارب خواتین نئی ابھرتی ہوئی افرادی قوت ہیں۔کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) کے ا ڈاکٹر احمدجنید،سی ایف او نے سروے 2022 کے نتائج پیش کیے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد سی ایف اوز، فنانس ڈائریکٹرزاور مختلف صنعتوں کے فنانشل کنٹرولرز کی اجتماعی بصیرت شامل تھی۔ اس سے کاروباری اداروں کو پاکستان میں معاشی توقعات، سرمائے کی دستیابی، تیکنکی نقطہ نظر، افرادی قوت کی ضروریات اور دیگر خدشات سے باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔ استحکام آج کل ایک سلگتا ہوا موضوع ہے اور اس حوالے سے اب ،بالخصوص پاکستان میں، کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔لہٰذا، اس سروے کے انعقاد کی وجہ فنانس پروفشنلز کے درمیان رابطے کے فقدان کو کم کرنا ہے۔کانفرنس میںاہم موضوعات پر مختلف سیشنز منعقد ہوئے اور پاکستان کے ممتاز انٹریپرینیورزاور کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.