Live Updates

وزیر اعظم کو اتحادی جماعتوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے،سردار یعقوب خان ناصر

عمران خان نیازی ملک میں عدم استحکام اور خانہ جنگی پیدا کرنے سے باز آجائیں ، مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر

جمعرات 19 مئی 2022 21:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی سردار یعقوب خان ناصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے اور بعض مشکل فیصلے بھی کررہے ہیں وزیر اعظم کو اتحادی جماعتوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے عمران خان نیازی ملک میں عدم استحکام اور خانہ جنگی پیدا کرنے سے باز آجائیں ملک کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکی زمہ داری عنران ضان پر عائد ہوگی یہ نہیں ہوسکتا کہ اگر وہ وزیر اعظم ہونگے تو سب کچھ ٹھیک ہے ورنہ انھیں ہر چیز میں خرابی نظر آتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمشنر کو اپنا ٹائیگر بنانا چاہتا ہے جو کہ ناممکن بات ہے ا؛لیکشن کمیشن ایک خود مختیار ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کے الیکشن چاہتا ہے اور اگر انھیں اپنی مرضی کے نتائج نہ ملے تو پھر وہ نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی اکانومی کو تباہ کیا انکی خارجہ پالیسی بھی ناکام رہی سعودی عرب یواے ای چین اور ایران ہم سے ناراض ہوگئے تھے وہ امریکہ کے سب سے زیادہ ہمدرد تھے لیکن جب امریکی صدر نے انھیں فون نہیں کیا تو وہ امریکہ کے خلاف ہوگئے اور جعلی خط اور بیرونی سازش کا بہانہ بنا کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بجلی گیس کا بحران انکی نااہلی کی وجہ سے عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواں ہے ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے قائل نہیں ہیں لیکن عمران خان جب روس پہنچے تو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا جسکی وجہ سے انکا دورہ روس یوکرین پر بھاری ثابت ہوا انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی جنگ جیت رہا ہے قوم انکے ساتھ کھڑی ہے عمران خان فوج کے خلاف اپنی زبان کو لگام دیں جب اسٹیلبشمنٹ نے انھیں الیکشن جیتنے میں مدد دی تو سب کچھ اچھا تھا لیکن جب ان سے ہاتھ اٹھایا تو وہ اسٹیلبشمنٹ انھیں آج بری نظر آررہی ہے ہمارا نظریہ بڑا واضح ہے کہ ادارے اپنے ڈومیل میں کام کریں اور جمہوریت کو چلنے دیں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے موڈ میں فی الحال نہیں ہماری تمام اتحادی جماعتیں الیکشن سے قبل نیب اور انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں اور ہم بہت جلد اس حوالے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں پیش کرینگے اور بجٹ کی تیاری بھی جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ بجٹ میں غریب افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے ہم امریکہ سمیت تمام ممالک سے ایڈ کے بجائے ٹریڈ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ائی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کیلئے سیاسی جماعتیں فوج تمام ادارے اور عوام کو مل کر قربانی دینے کیلئے سوچ وبچار کرنی چاہیئے تاکہ ہم ان سے آزادی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھر پور حصہ لے رہی ہے اور ہم اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد اراکین کا جمہوری و آئینی حق ہے تاہم وفاق میں شامل جماعتیں اس حوالے سے کوئی بھی بہتر فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں انہوں نے کہا کہ وہ منااسب وقت پر وزیر اعظم کو اپنے حلقے کا دورہ کرنے کی دعوت دینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات