ٹی 20 ویژن سپر لیگ 28 مئی سے شروع ہو گی

جمعہ 20 مئی 2022 10:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ٹی 20 ویژن سپر لیگ 28 مئی سے ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں شروع ہو گی، لیگ کے انعقاد مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ لیگ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی اور پی سی بی امپائرز تمام میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ لیگ کا فائنل 8 جون کو مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنز اپ ٹیم کو پچاس ہراز روپے انعامی رقم دی جائے گی۔