بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار259نئے کیس رپورٹ

جمعہ 20 مئی 2022 12:00

بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار259نئے کیس  رپورٹ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار259نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 43131822سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 20اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد بڑھ 5 لاکھ 24ہزار323ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال 15044کیسز ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے افراد کی مجموعی تعداد42592455ہوگئی جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :