دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعہ 20 مئی 2022 12:15

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) واپڈا کی جانب سے جمعہ کو جاری دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار کی یومیہ رپورٹ کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 77900 کیوسک اور اخراج 95000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد29400 کیوسک اور اخراج29400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد29500 کیوسک اور اخراج 34200 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25300 کیوسک اور اخراج 8800 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1406.57 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1085.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.187 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :