سست تیلا،چست تیلا،امریکن سنڈی‘گڑوؤں کی سنڈی،لشکری سنڈی بہاریہ مکئی کی فصل پر حملہ آورہوکر شدیدنقصان پہنچا سکتی، ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 20 مئی 2022 12:38

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ سست تیلا، چست تیلا‘امریکن سنڈی،گڑوؤں کی سنڈی،لشکری سنڈی بہاریہ مکئی کی فصل پر حملہ آورہوکر شدیدنقصان پہنچا سکتی ہے ،لہذاکاشتکار فصل کو بیماریوں اور کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے فوری حفاظتی اقدار کی اقدامات یقینی بنائیں۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ چست تیلا اور سست تیلا پودے کے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے پتوں پر سفید نشان بن جاتے ہیں اور پتے خشک ہوجاتے ہیں نیز سست تیلے کے جسم سے خارج ہونے والے لیسدار مادہ کی وجہ سے پتوں پر بھی پھپھوندی لگ جاتی ہے جس سے پتوں کے خوراک بنانے کا عمل متاثرہوتاہے اس کے علاوہ یہ پولن (زردانے)کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے چھلیوں میں دانے کم بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امریکن سنڈی فصل کے نرم پتوں کو کھاتی ہے اور چھلیاں بننے پر دانوں کو کھا کر نقصان پہنچاتی ہے اسی طرح مکئی کے گڑوویں کی سنڈیاں سوائے جڑکے تمام حصوں پر حملہ کرتی ہیں جو پتوں اور بھٹوں کے پکے دانوں کو بھی کھاجاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لشکری سنڈیاں گر وہ کی شکل میں انڈوں سے نکل کر پتوں کو نچلی سطح سے اس طرح کھاتی ہیں کہ پتوں کی صرف جھلی باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنڈی کا حملہ ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتاہے۔\378

متعلقہ عنوان :