خربوزہ کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کے لئے کھادوں اور آبپاشی پرخصوصی توجہ دی جائے، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

جمعہ 20 مئی 2022 12:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہا ہے کہ خربوزہ کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کے لئے کھادوں اور آبپاشی پرخصوصی توجہ دی جائے،بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش پٹڑیاں لگانے کے لئے لگائے گئے نشانوں پربکھیردیں اور پھر اورپٹڑیاں بنائیں پھر فصل اگنے کے بعد گوڈی کرکے تین چار پتے نکال لیں تو آدھی بوری یوریافی ایکڑڈالیں اور پانی لگائیں اس کے بعدپھول آنے پر آدھی بوری یوریامزید ڈالیں اس سے پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے دوران ملاقات ”اے پی پی“کوبتایا کہ پٹڑیوں پر کاشت کی جانے والی فصل کو بوائی کے فوری بعد پانی اس طرح لگائیں کہ پانی کاشتہ بیج کی سطح سے نیچے رہے دوسرا پانی ہفتہ بعد ضروری ہے تاکہ اگاؤمکمل ہوسکے اس کے بعد ہفتہ وار آبپاشی کرتے رہیں‘بعدمیں یہ وقفہ ضرورت کے مطابق کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہموار زمین پر کاشت کردہ فصل کوضرورت کے مطابق صرف 2یا3پانی کی ضرورت ہوتی ہے جب فصل 3پتے نکال لے تو چھدرائی کریں ہرجگہ پرایک صحتمند پودا چھوڑ کر فالتو پودے نکال دیں پھر بھرپورپیداوار اور اچھی کوالٹی کاخربوزہ حاصل کرنے کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھاجائے‘فصل کوجڑی بوٹیوں سے صاف رکھنے کے لئے 2سے3بار گوڈی کریں اور پودوں کو مٹھی بھی چڑھادیں۔\378

متعلقہ عنوان :