ایک سو پائونڈ کا تاریخی فلسطینی بنک نوٹ 170,000 پائونڈ میں نیلام

برطانوی انتداب کے زمانے میں یہ نوٹ اعلی سطحی افسران کو جاری کیا گیا تھا،رپورٹ

جمعہ 20 مئی 2022 13:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ایک سو پائونڈ کا فلسطینی بنک نوٹ برطانیہ کی ایک چیریٹی شاپ پر ایک لاکھ 40 ہزار پائونڈ میں فروخت ہوا ہے۔ یہ رقم 174,000 ڈالر بنتی ہے۔ برطانوی انتداب کے زمانے میں یہ نوٹ اعلی سطحی افسران کو جاری کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق السیکس میں چیریٹی شاپ کی برینٹ ٹائون برانچ میں یہ نوٹ اوکسفام کے رضا کار نے دریافت کیا تھا۔

ان کا نام پال وائین بتایا گیا ہے۔ چیریٹی کو دی جانے والی اشیا دیکھتے ہوئے اسے یہ نوٹ ملا تھا۔ اس نے نیلام گھر سے رابطہ کیا تو ماہرین نے اس کی قدر 30 ہزار پائونڈ مقرر کی تھی۔ پال نے بتایا کہ اسے محسوس ہوا کہ اسے غیر معمولی چیز ملی ہے۔ جب یہ ایک لاکھ چالیس ہزار پائونڈ میں نیلام ہوا تو مجھے یقین نہ آیا۔

(جاری ہے)

پال نے بتایا کہ فلسطینی نوٹ بہت پرانا ہے۔

نیلام گھروں میں اس کی ابتدائی قیمت 30 ہزار پائونڈ لگائی گئی تھی۔ اب کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار پائونڈ لگائی گئی ہے۔اس نیلامی میں امریکہ، مشرق وسطی سمیت ممالک سے لوگوں نے نیلامی کی قیمت لگائی تھی۔ بنک نوٹ کے ماہر ایلسن فنگ نے تصدیق کی کہ ایسے نوٹ موجود ہیں۔ اوکسفام کی ریٹیل ڈائریکٹر لورنا فالن کا کہنا ہے کہ ہم پال کے شکر گزار ہیں جس نے یہ نوٹ دریافت کیا ہے۔ اس طرح اوکسفام گلوبل مشن کو ایک بڑی رقم حاصل ہوئی ہے۔ یہ رقم مشرقی افریقہ کے قحط زدہ عوام اور یوکرائن کے مہاجروں پر خرچ کی جائیگی۔