Live Updates

لاہور،حکومت کاروباری شعبہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے،سلیم ر ضا

جمعہ 20 مئی 2022 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران اور شیخ رشید ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،عام انتخابات میں بھی ذلت ورسوائی پی ٹی آئی کامقدر ٹھہرے گی، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت اور قومی اداروں کو نقصان پہنچایا جس سے مہنگائی بڑھی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مہنگائی اور دیگر مسائل کا شکار ہوا، مسلم لیگ (ن) ہر شعبے کے نظام کو ہموار رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،حکومت کاروباری شعبہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے،4سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی سیا سی کہانی ختم ہو چکی ہے عمران خان اقتدار سے دور ی کے بعد ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو سکتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات