افغانستان،گندم کی برآمدات پر پابندی عائد

جمعہ 20 مئی 2022 13:18

افغانستان،گندم کی برآمدات پر پابندی عائد
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) افغانستان کی عبوری حکومت نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے نے جمعہ کو افغانستان کے حکومتی بیان کے حوالے سے بتایا کہ قائم مقام وزیر خزانہ ملا ہدایت اللہ بدری نے ملک کے تمام کسٹم دفاتر کو گندم کی برآمد روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں گندم کی قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی 35 ملین آبادی میں سے 22 ملین سے زیادہ کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے،تاہم زراعت کے حکام کے مطابق انتظامیہ نے کاشتکاری میں جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروا کر افغان کسانوں کی مدد کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ چاول اور گندم کا آٹا افغانستان میں خوراک کے دو اہم ذرائع ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :