کھادوں کے متعلق ڈیٹا کو ڈیش بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے‘ رانا علی ارشد

اافسران کھادوں کی ٹریک اینڈ ٹریسی ایبلٹی کو یقینی بنائیں‘یڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب

جمعہ 20 مئی 2022 13:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) افسران روزانہ بنیاد پر کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کے مقررہ نر خوں پر فروخت کا ریکارڈ مر تب کر نے کے علاوہ طلب اور رسدپر بھی کڑی نظر رکھیں اورکھادوں کی ٹریک اینڈ ٹریسی ایبلٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں محکمہ زراعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے کھادوں کی ترسیل سے متعلق نگرانی کے لئے ڈیش بورڈ بنایا ہوا ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ پر قابو پایا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں زرعی کھادوں۔

اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام افسران بڑی و چھوٹی مارکیٹوں اور دور دراز کے دیہاتوں میں کھادوں اور زرعی ادویات کی سو فیصد سمپلنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب نے مزید کہا کہ کھادوں کی ترسیل سے متعلق ایسے ڈیلرز جن کے وئیر ہاوسز کے پتے کا اندراج درست نہ ہوان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

کھادوں کی ترسیل کے ریکارڈ کو شفاف انداز میں مرتب کیا جائے تاکہ ڈیش بورڈ پر کسی قسم کی غلطی نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی ترسیل کا ریکارڈ درست کرنے کی ہدایت کی جائے۔کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے افسران و عملہ منڈیوں کا دورہ کرے اور ڈیلرز حضرات سے رابطہ میں رہے تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں تعطل پیدا نہ ہو سکے۔

قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجا ب رانا علی ارشد نے پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کاجائزہ لینے کے لئے افسران و دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ) رانا فقیر احمد،چیف سائنٹسٹ انٹامولوجی ڈاکٹر قربان علی،جائنٹ ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سید نئیرعلی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)اٹک شکیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) وہاڑی محمد عارف،ڈپٹی دائریکٹر زراعت(توسیع)، سعد اکبر خان،حافظ محمد فیصل پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن سمیت دیگر افسران و اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔