قومی اسمبلی نے مالی ذمہ داری اور حد قرض (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دیدی

جمعہ 20 مئی 2022 13:23

قومی اسمبلی نے مالی ذمہ داری اور حد قرض (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) قومی اسمبلی نے مالی ذمہ داری اور حد قرض (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے تحریک پیش کی کہ ضمنی ایجنڈا لانے کے لئے متعلقہ قواعد معطل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سے تحریک کی منظوری کے بعد عائشہ غوث پاشا نے تحریک پیش کی کہ مالی ذمہ داری اور حد قرض (ترمیمی) بل 2022زیر غور لایا جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے تحریک کی منظوری کے بعد بل کی تمام شقوں کی ایوان سے منظوری حاصل کی۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے تحریک پیش کی کہ مالی ذمہ داری اور حد قرض (ترمیمی) بل 2022منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :