وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا

جمعہ 20 مئی 2022 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا ۔وزارت داخلہ میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کررہے تھے ،امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے علاوہ چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے ،اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانا ہے،صوبائی حکومتوں سے ملکرچینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل ترتیب دینا ہے۔