وزیر اعظم شہباز شریف سے وکلا راہنماﺅں کی ملاقات‘عدلیہ کے کردار کو سراہا

وکلا پروٹیکشن ایکٹ اور بار کونسل ایکٹ میں ترامیم پر فوری کام شروع کیا جائے. وزیراعظم کی وزارت قانون کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2022 13:21

وزیر اعظم شہباز شریف سے وکلا راہنماﺅں کی ملاقات‘عدلیہ کے کردار کو ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مئی ۔2022 ) وزیر اعظم شہباز شریف سے وکلا راہنماﺅں کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف بھی شامل تھے. وکلا راہنماﺅں کے وفد میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون، سربراہ پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان ، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اکبر ڈوگر، سربراہ پبجاب بار کونسل جعفر طیار، سربراہ اسلام آباد بار کونسل قمر سبزواری ، سید قلب حسن‘ امجد شاہ ، مسعود چشتی ، عابد ساقی اور دیگرشامل تھے.

(جاری ہے)


وزیر اعظم نے وکلا برادری کے سینئر منتخب راہنماﺅں کے حکومت پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلا ملک کا عظیم اثاثہ ہیں. حکومت وکلا کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون کرے گی وزیر اعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی وکلا پروٹیکشن ایکٹ اور بار کونسل ایکٹ میں ترامیم پر فوری کام شروع کیا جائے وکلا راہنماﺅں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرے گی.

وکلا راہنماﺅں نے آئینی بحران کے حل میں عدلیہ کے کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت عوام کی توقعات کے مطابق معیشت کو سنبھالے گی.