Live Updates

شیخ رشید کے اندر کوئی مینوفییکچرنگ فالٹ ہے

شیخ رشید کی گفتگو سے ق لیگ اور پی ٹی آئی کو نقصان ہوتا ہے،شیخ رشید جو گفتگو کرتے ہیں وہ کسی سیاسی کارکن کو زیب نہیں دیتی۔ ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا کی پروگرام میں گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 مئی 2022 14:11

شیخ رشید کے اندر کوئی مینوفییکچرنگ فالٹ ہے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مئی 2022ء ) مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے اندر کوئی مینوفییکچرنگ فالٹ ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’ کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید کی گفتگو سے ق لیگ اور پی ٹی آئی کو نقصان ہوتا ہے۔شیخ رشید جو گفتگو کرتے ہیں وہ کسی سیاسی کارکن کو زیب نہیں دیتی، شیخ رشید کی سو میں سے ایک آدھ بات پوری ہو جاتی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئیے کہ کوئی حکومت میں آکر تقرریاں اور تبادلے کرکے اپنی مرضی کی تحقیقات کروا کے عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے جو از خودنوٹس لیا اس انہیں سراہتا ہوں۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہئیے،فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرنا ہے، پارٹی کی یہ سوچ ہے کہ عمران خان کی گند اپنے سر کیوں ڈالیں۔

(جاری ہے)

سماء نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ،اگر ایسا ہونا ممکن نہیں کوئی رکاوٹ یا دقت ہے تو پارٹی کی سوچ ہے کہ قیمتیں بڑھا کر ہم عمران خان کا گند اپنے سر کیوں ڈالیں،نواز شریف سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے کرنا ہے، اگر اگلے 14 ماہ ہمارے پاس ہوں گے تو فسکل مینجمنٹ کرکے دکھائیں گے، پہلے بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، لیکن اب پاکستان میں صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا کسی کی طرف اشارہ نہیں سب کو ہر بات کی سمجھ ہے، ایسا نہیں کہ کسی کو بات کی سمجھ نہیں آرہی، اتحادیوں کا فیصلہ ہے مدت پوری کرنی چاہیے لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ عمران خان کے گند کا ٹوکرا ہمیں اٹھانا ہے یا وہ خود ہی اٹھائے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اکیلا نکلا ہوا اس کے جواب میں صرف مریم نواز جلسے کررہی ہیں مگر الیکشن کا طبل بجا تو طبیعت صاف ہوجائے گی کیونکہ پھر سب لوگ اپنی اپنی باتیں لے کر نکلیں گے، پھر پتہ چل جائے گا کہ سازشی ہے کون، سازش عمران خان کرتا ہے ہم کسی سازش میں شامل نہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشی حالات کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اور اگر مشکل فیصلے نہیں کرنے تو جتنی جلدی ہوسکے الیکشن کرالیں ، ورنہ حالات اتنے خراب ہوجائیں گے کہ الیکشن کی اہمیت ختم ہوجائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات