Live Updates

ایک کھلنڈرے اور نااہل نیازی کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا‘خواجہ عمران نذیر

نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو ئی اور معیشت تباہ ہو گئی‘لیگی رکن اسمبلی

جمعہ 20 مئی 2022 14:25

ایک کھلنڈرے اور نااہل نیازی کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ایک کھلنڈرے اور نااہل نیازی کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہوئی اور معیشت تباہ ہو گئی، 4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے، عمران خان ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربات نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پہلے اس جھوٹے شخص نے 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا، جب سے شہبازشریف کی حکومت آئی یہ نالائق40تقریریں کرچکے ہیں، ایک تقریرمیں بھی یہ اپنی کارکردگی پرنہیں بولا، یہ ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربولنے کے قابل نہیں، یہ ازل کا جھوٹا شخص ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان کی وجہ سے سیاسی ماحول بھی کسی فضائی آلودگی کی طرح آلودہ ہو چکا ہے اس شخص نے سیاست میں گالی گلوچ،بدتمیزی اور بدتہذیبی کا جو کلچر متعارف کروایا ہے وہ کلچر ایک دن اس کے اپنے بھی گلے پڑ جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات