ْہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے آفس کا چارچ سنبھال لیا

جمعہ 20 مئی 2022 14:25

ْہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے آفس ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے آفس کا چارچ سنبھال لیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کے فرائض سر انجام دینے کا حکم دیا تھا ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سی سی پی اور آئی جی پنجاب کے خلاف کاروائی کرنے کا بڑا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہاکہ سی سی پی اور آئی جی پنجاب نے مجھے پولیس کی نفری سے آفس سے نکالا ،آئی جی پنجاب سے پوچھتا ہوں کیا پولیس اس لیے بھیجی تھی کسی ڈاکو کو ایڈووکیٹ جنرل آفس سے نکالنا تھا ۔آفس کا اہم ترین ریکارڈ کو چھننے والوں کے خلاف بھی کاروائی کروں گا۔میرے سٹاف کو آفس میں گھسنے نہیں دیا گیا۔قانون کی نظر میں ہم سب برابر ہیں ۔