سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، شاہ زین بگٹی
پانی کا منصوبہ دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تھیلیسیمیا سنٹر کے قیام کا اعلان ادویات کی فراہمی اور ایمبولینس عطیہ کی گئی ہے، مقامی ہسپتالوں کو درکار آلات کی فراہمی کیلئے نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کی طرف سے یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے،وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کی ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر گفتگو
جمعہ 20 مئی 2022 14:29
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر کو پانی اور صحت کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے بتایا کہ پیر کوہ میں پانی کی شدید قلت ہے جب تک پانی سپلائی کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا تب تک مقامی انتظامیہ تین لاکھ ساٹھ ہزار لیٹر روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کررہا ہے اور ہم ان اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چیف سیکرٹری کی طرف سے بتایا گیا کہ پانی کا منصوبہ دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا اور ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے جب تک پانی کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا یومیہ چار لاکھ لیٹر پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں اضافہ ہورہا ہے ہیٹ ویو کے دوران پانی کی بروقت فراہمی کے ذریعے ہی لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے ڈیرہ بگٹی میں تھیلیسیمیا سنٹر قائمکرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے علاقے کے ہسپتالوں کیلئے پہلے بھی ادویات بھجوائی گئی تھیں اور آج بھی ادویات عطیہ کی گئی ہیں جبکہ ایک ایمبولینس بھی دی گئی ہے جس پر ہم عالمی ادارہ صحت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزارت برائے ہیلتھ سروسز ی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے ہسپتالوں کو جن آلات کی ضرورت ہوگی وہ بھی فراہم کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.