کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتیں ،نیپرا نے آئیسکوپر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

اتھارٹی کی آئیسکو کو سوگوار خاندانوں کو آئیسکوملازمین کے برابر 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 مئی 2022 14:30

کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتیں ،نیپرا نے آئیسکوپر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) آئیسکو میں جولائی 2019 سے جون 2021 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کا معاملہ،نیپرا نے آئیسکوپر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 39 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھی، اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

(جاری ہے)

نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 39 میں سے 25 اموات میں آئیسکو قصوروار قرار پایا،25 اموات میں 10 آئیسکو کے ملازمین ،15 عام شہری تھے، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا، آئیسکو ضابطہ اخلاق اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا، اتھارٹی نے آئیسکو کو سوگوار خاندانوں کو آئیسکوملازمین کے برابر 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے اور آئیسکو کو سووگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کی گئی ۔