دیپالپور،تیس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونےبوالے سیوریج منصوبے کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی اہم پی اے ملک علی عباس کھوکھر کو بریفنگ

جمعہ 20 مئی 2022 15:03

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) تیس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونےبوالے سیوریج منصوبے کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی اہم پی اے ملک علی عباس کھوکھر کو بریفنگ ۔منصوبے کا پچانوے فیصد کام مکمل ہو چکا باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں اور کہا میں پانچ سال قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں تیس کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے شروع ہونے والا منصوبہ جو گزشتہ چار سالوں سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی سست روی کا شکار تھا، موجودہ حکومت میں فنڈز کی فراہمی کے بعد تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

منصوبے کے فنڈز حاصل کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی ملک علی عباس کھوکھر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ لی جس میں بتایا گیا کہ دیپالپور شہر کے جنوبی حصے کے سیوریج سسٹم کی فوری بحالی کے لئے کام تیزی سے جاری ہے آئندہ پندرہ دنوں تک منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا جس سے دیپالپور شہر کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے سیوریج کے پانی کی نکاسی کا عمل بہتر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع ہر رکن صوبائی اسمبلی ملک علی عباس کھوکھر نے منصوبے کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جا ری کیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس ہے اور ان مشکلات کے ازالے لے لئے دن رات کوشش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کےضلعی رہنماء سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل راو سعد اجمل خان بھی موجود تھے۔