انڈونیشیا میںپام آئل کی برآمد پر پابندی ختم مگر مقامی منڈیوں کے لیے خصوصی ضابطے نافذ

جمعہ 20 مئی 2022 15:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) انڈونیشیا نے پام آئل کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم مقامی سطح پر کھانے کی تیل کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے خصوصی ضابطہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشی وزیر اقتصادیات نے جمعے کے روز کہا کہ پیر سے انڈونیشیا سے پام آئل کی برآمد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ملک میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پام آئل کی پیدوار کے حوالے سے دنیا کے اس سب سے بڑے ملک نے اٹھائیس اپریل کو کھانے کے تیل کی برآمد پر پابندی نافذ کر دی تھی۔ نئے ضوابط کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ تیل کی قیمتوں کو ایک ڈالر فی لیٹر کی سطح سے کم پر لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :