برکینا فاسو، مشتبہ عسکریت پسندوں کےحملے میں 11 فوجی ہلاک، 20 زخمی،جوابی کارروئی میں 20 عسکریت پسند مارے گئے

جمعہ 20 مئی 2022 16:12

اواگاڈوگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی اور 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق برکینا فاسوکےملٹری چیف آف سٹاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں 11 فوجی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ حملہ تھا جس میں گولے داغے گئے، جس کے بعد اڈے پر براہ راست فائرنگ کی گئی، حملے کے دوران 11فوجی ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ فوجی جنگی طیاروں کی جوابی کارروائی میں 15دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔