چین کی کینیڈا کی جانب چینی ٹیلی کام کمپنیوں پر پابندی کی مذمت

جمعہ 20 مئی 2022 16:12

چین کی  کینیڈا کی جانب چینی ٹیلی کام کمپنیوں پر  پابندی کی مذمت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) چین نے کینیڈا کی جانب 2چینی ٹیلی کام کمپنیوں ہوائی اور زیڈ ٹی ای کی مصنوعات اور سروسز پر پابندی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئےسکیورٹی خدشات کو بے بنیاد قرار دیا اور جوابی کارروائی سے متعلق خبردارکیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر صنعت فرینکو ئس فلپ شمپین نے گزشتہ روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائرلیس کیریئرز کو ان کے نیٹ ورک کی ایسی مصنوعات یا سروسز کو شامل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جو ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے بھرپور جائزے اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چین نے کینیڈین حکومت کے پابندی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 5جی نیٹ ورک کے لیے 2چینی ٹیلی کام کمپنیوں پر پابندی پر ردعمل میں کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ایک جامع اور سنجیدہ جائزہ لے گا۔

کینیڈا کی طرف سے ان چینی کمپنیوں کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے بے بنیاد سیکورٹی خطرات کے بہانے کینیڈا کی مارکیٹ تک رسائی سے دور کر دیا گیا ہے۔چین اپنی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور آزاد تجارت کے اصولوں کے خلاف ہے اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو سنگین طور پر نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :