سپریم کورٹ نے قاتلانہ حملہ کرنے کے مقدمے میں ملزمان اورنگزیب اور راشد عمر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 20 مئی 2022 16:15

سپریم کورٹ نے قاتلانہ حملہ کرنے کے مقدمے میں ملزمان اورنگزیب اور راشد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے خیر پور میں زمین کے تنازع پر مخالف فریق پر قاتلانہ حملہ کرنے کے مقدمے میں ملزمان اورنگزیب اور راشد عمر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں خیر پور میں زمین کے تنازع پر مخالف فریق پر قاتلانہ حملہ کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے ملزمان اورنگزیب اور راشد عمر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ پولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے نکلتے ہی دھرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مخالف فریق عبد المجید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ فائرنگ سے مدعی کا بھائی شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ماتحت عدالت اور سندھ ہائی کورٹ ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔ ملزمان ضمانت مسترد ہونے پر ہائی کورٹ سے فرار ہوگئے تھے۔