سرگودہا ،پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 مئی 2022 16:16

سرگودہا ،پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم23 مئی سے 27 مئی تک ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ضلع سرگودہا میں پانچ سال تک عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین کے دو قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گی۔جس میں چھ ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیںگے ۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے محکمہ صحت کی جانب سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے کئے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں بتایاگیا کہ مہم کے دوران ضلع بھر سے بچاو کے دو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 2547 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 2256 موبائل ‘دوسو فیکسڈ اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 169 یوسی ایم اوز سمیت چار ہزار 894 صحت سمیت دیگر محکموں کے ملازمین فیلڈ میں فرائض ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے بتایا کہ مہم کے دوران دو دن کیچ اپ ڈیز کے طور پر بھی منائے جائیں گے جس میں کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بس ا ورلاری سٹینڈ ز ‘ یلوے اسٹیشن ‘ خانہ بدوش او ردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں الرٹ رہنی چاہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے مستقبل او رآج کے نونہالوں کو معذوری سے بچاوکیلئے پولیو مہم کو کامیاب بنانا متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔ پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہو کر ٹیم ورک کے تحت کام کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مہم میں سستی ‘ غفلت اور کوتائی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :