بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم23 مئی بروز پیر سے شروع ہوگی،ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ

جمعہ 20 مئی 2022 16:43

بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم23 مئی  بروز پیر سے  شروع ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم23 مئی بروز پیر سے شروع ہوگی ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے مطابق اس پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے26لاکھ33ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کے دوران10 ہزار868کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہونگی اس مہم کے دوران بچوں کووٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے سیکورٹی اقدامات سے متعلق ای او سی نے بتایا ہے کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے مطابق 27جنوری 2021 سے اب تک بلوچستان میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو ا آخری کیس جنوری 2021کو ضلع قلعہ عبداللہ میں رپورٹ ہوا تھا اور اپریل 2021سے تاحال صوبے میں میں پولیو وائرس کی موجود گی نہیں پائی گئی ای او سی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں رواں سال جنوبی وزیرستان سے پولیو کے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔