Live Updates

بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے قائد نواز شریف کو تحفہ پیش کرینگے،اسلم خٹک ایڈووکیٹ

جمعہ 20 مئی 2022 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کے صدر محمد اسلم خٹک ایڈوکیٹ کی زیر صدارت کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس بمقام شہید طارق ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری نوشاد اختر اور اجلاس کی میزبان ایوب جوہری اور کوآرڈینیشن دانش چیمہ نے سرانجام دیئے۔

ضلعی صدر اسلم خٹک نے نقشوں اور چارٹ کی مدد سے لیگی رہنمائوں اور کارکنان کو تفصیلی آگاہی دی اور مختلف سوالات کے جوابات کو ضلعی صدر نے دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع وسطی میں (5)ٹائون میونسپل کارپوریشن اور یونین کمیٹیاں (45) کردی گئی ہیں اور PS کے صدور و جنرل سیکریٹریز کو بلدیات کی مسودہ اور فارم بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہر یوسی میں اپنے نمائندگان کو کھڑا کرینگے اور بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے اپنی پارٹی کے قائد محمد نواز شریف کو تحفہ پیش کرینگے ضرورت پڑنے پر اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی انتخابی ایڈجسمنٹ پارٹی پالیسی کے مطابق کی جائے گی اور لاہور سے اچھا صاف ستھرا کراچی بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

عوام ہمیں موقع دیں ہم مایوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں قائد میاں محمد نواز شریف پر اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ودیگر قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا دورہ کراچی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے کہاکہ اللہ پاک کے فضل سے ملک و ملت تمام بحرانوں سے میاں شہباز شریف نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عمران خان اور حواریوں کو کدھر بھی پنا ہ نہیں ملے گی۔

جو وہ بو کر گئے تھے اسکا نتیجہ اب قریب ہے۔اس موقع پر اجلاس میں ضلعی عہدیداران میں تاج محمد خان، امجد علی ایڈوکیٹ ، نور حسن بروہی، عارف حسین، ریاض بوزدار، کرامت چوہان، گل فراز خان ، سلیم مزاری، کراچی ڈویژن خواتین کی صدر پروین بشیر، شاہدہ انوار، عارف کامران، ملک ارشاد احمد، شاہین نور اسلام، محمد حنیف ، محمد اقبال، محمد اکبر ، وزیر علی، منیر احمد، عبدالغفار راجپوت، عبدالستار، جہانزیب، عبدالواحد، محمد بلال، محمود علی، محمد حفیظ، رانا شفیق، بابا اسحاق، عامر اٹھوال، اقبال صوبہ، سرفراز سندھو، صلاح الدین، محمد نفیس خان، محمد علی ، صلاح الدین، ظاہر شاہ، عبدالوہاب، اقبال شیخ، سمیع اطرافے ودیگر نے شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات