صدر بیرونی کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر ماموں ممانی کا قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 20 مئی 2022 16:48

صدر بیرونی کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر ماموں ممانی کا قتل کرنے والا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے سگے ماموں اور ممانی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازعہ پر اپنے ہی ماموں اور ممانی کو قتل کرنے والے سفاک بھانجے محمد افسر عرف گورا کو گرفتار کرلیا،ملزم نے زمین کے لیے فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں اور ممانی کو قتل کر دیا تھا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او صدر بیرونی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،زمین کے لیے اپنے ہی رشتہ داروں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔