کیرولینا پلشکووا اور اینجلیق کربر سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 20 مئی 2022 17:07

کیرولینا پلشکووا اور اینجلیق کربر سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ..
سٹراسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ٹاپ سیڈ کیرولینا پلشکووا نے میریانہ زینوسکا، اینجلیق کربر نے میگڈا لینٹ، کایا یووین نے ایلیز مرٹینز اور اوسیان ڈوڈین نے وکٹوریہ گولبچ کو شکست دے کر سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلشکووا نے بیلجیئم کی میریانہ زینوسکا کو 4-6 اور 6-7 سے ہرایا، دوسرے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کی اینجلیق کربر نے پولینڈ کی میگڈا لینٹ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-4 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی، تیسرے کوارٹر فائنل میں سلووینیا کی کایا یووین نے فورتھ سیڈ بیلجیئم کی ایلیز مرٹینز کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانس کی اوسیان ڈوڈین نے سوئٹزرلینڈ کی وکٹوریہ گولبچ کو بآسانی 3-6 اور 0-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :