Live Updates

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نااہل قرارپانے اراکین کے متبادل کے طور پر فوری نئے نام دینے کا فیصلہ

ہمیں نمبر گیم میں برتری حاصل ہے اور 30مئی کو اسپیکرجانب سے بلائے اجلاس بلایا پہلے ہی چوہدری پرویزالہی پنجاب کے وزیراعلی بن سکتے ہیں.مسلم لیگ(ق)کے معتبر ذرائع کی ایڈیٹر اردوپوائنٹ میاں محمد ندیم سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2022 17:17

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نااہل قرارپانے اراکین ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مئی ۔2022 ) تحریک انصاف کی جانب سے فوری طور پر پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نااہل قرارپانے اراکین کے متبادل کے طور پر نئے نام دینے اور انہیں تحریک انصاف کی جانب سے رکن مقررکرنے پر لسٹیں بجھوانے فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نئے ممبران کے نوٹیفکیشن سے تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں پوزیشن دوبارہ مضبوط ہوجائے گی اور چوہدری پرویزالہی آئندہ پنجاب کے وزیراعلی ہونگے مسلم قاف کے معتبر ذرائع نے ایڈیٹر” اردو پوائنٹ“ میاں محمد ندیم کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی راہ حق پارٹی اور آزاد اراکین ان سے رابطے میں ہیں جبکہ مہماری اطلاع کے مطابق مسلم لیگ نون کے ناراض اراکین کی تعداد15سے تجاوزکرچکی ہے لہذااگر عدالت حمزہ شہبازکے انتخاب کو کالعدم قراردیتی ہے جس کے امکانات زیادہ ہیں تو وزیراعلی کے انتخاب میں نون لیگ کے اپنے کئی اراکین انہیں ووٹ دینے کو تیار نہیں بلکہ وہ مستعفی ہونے کو تیار بیٹھے ہیں اس طرح مسلم لیگ نون کے اپنے165اراکین کی تعداد150رہ جائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجا ب اسمبلی میں 10اراکین ہیں جبکہ اسمبلی میں سادہ اکثریت کے ساتھ لیڈر آف ہاﺅس کے لیے 196ووٹ درکار ہوتے ہیں .

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ (ق)اور تحریک انصاف کو نمبر گیم میں برتری حاصل ہے اور 30مئی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے جو اجلاس بلایا ہے اس سے پہلے ہی وہ پنجاب کے وزیراعلی بن جائیں گے. ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)حمزہ شہبازکے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتی اور اسی وجہ سے ہم نے اس الیکشن کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عدالت کا فیصلہ حمزہ شہبازکے حق میں آبھی جاتا ہے تو ہمارے پاس آئینی راستہ موجود ہے پنجاب اسمبلی کا 40واں اجلاس جاری ہے جسے 30مئی کو دن گیارہ بجے دوبارہ بلایا گیا ہے اگرعدالت حمزہ شہبازشریف کے حق میں بھی فیصلہ دے دیدتی ہے تو پنجاب اسمبلی کے ممبران ایک قراددکے ذیعے وزیراعلی پر عدم اعتمادکوکی قراردادجمع کروا کر ایوان میں لاسکتے ہیں جس اسپیکر رولنگ دینے کا اختیاررکھتا ہے .

ادھر تحریک انصاف کے اہم عہدیدار اور سابق وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن میں نام دینے کے کے مشاورت کررہی ہے اور ممکنہ طور پر آج یا کل الیکشن کمیشن سے نوٹیفکشن جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی . دریں اثنا چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیااور الیکشن کمیشن کے تینوں ممبران نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفررنس کو منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ان 25ممبران کو نااہل قرار دیے جانے والے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں 18 کا ممبران کا تعلق تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر ترین گروپ سے ہے جبکہ ، 5 اراکین کا تعلق علیم خان اور 2 کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے پنجاب اسمبلی سے نااہل ہونے والوں میں علیم خان، راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، نذیر چوہان، زوار حسین وڑائچ، فدا حسین، زہرہ بتول محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل ‘امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علیم، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، فیصل حیات، محسن عطا کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم شامل ہیں.


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات