مہاراشٹر‘اورنگ زیب کے مزارکی سیکورٹی بڑھا دی گئی

جمعہ 20 مئی 2022 17:43

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی طرف سے مغل شہنشاہ اورنگ عالمگیر کے مزار کو اکھاڑ پھنکنے کی دھمکی کے بعد ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں واقع انکے مزار کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبر کو درپیش ممکنہ خطرات کے پیش نظر مہاراشٹرا پولیس اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے وہاںاضافی گارڑز تعینات کر دیے ہیں۔

بی جے پی ایم ایل سی پرساد نے ریاستی حکومت سے نئے حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مغل بادشاہ کی قبر کو اکھاڑ پھینکنے کی بات کی ہے۔مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکن گجانن کالے نے بھی اورنگزیب کی قبر مسمار کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔