دعا زہرا کی ساس کی عدالت میں پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر

جمعہ 20 مئی 2022 19:48

دعا زہرا کی ساس کی عدالت میں پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) دعا زہرہ کی ساس نے لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر دی ۔دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی والدہ اور بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پولیس کے خلاف ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی ۔درخواست ظہیر کی والدہ نور بی بی نے دائر کی ہے جس میں پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس پوری فیملی کو حراساں کررہی ہے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد نیاپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب پولیس کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دعا زہرہ کا نکاح نامہ جعلی ہے اور ظہیر اس کا شوہر نہیں ہے۔