چین، برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی

اجلاس میں جنوبی افریقہ ، برازیل ، روس اور بھارتی وزرائ خارجہ کی شرکت

جمعہ 20 مئی 2022 19:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی کی۔اجلاس میں جنوبی افریقہ ، برازیل ، روس اور بھارتی وزرائ خارجہ نے شرکت کی۔اجلاس کی افتتاحی تقریب سے صدر شی جن پھنگ نے بھی ورچوئل خطاب کیا۔وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کی اہمیت پر بات کی ہے، سلامتی اور ترقی جیسے دو اہم مسائل پر گہرائی سے روشنی ڈالی اور برکس کے سیاسی اور سیکورٹی تعاون کو گہرا کرنے کے بارے میں اہم تجاویزن پیش کی ہیں۔

وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، برکس ممالک کے رہنماؤں کی حکمت عملی کی روشنی میں ، ہم نے مشترکہ تشویش کے اہم بین الاقوامی مسائل سے متعلق کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ بات کی ہے اور پانچوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین کی جانب سے برکس کی صدارت سنبھالنے کے بعدن 50 سے زیادہ اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مختلف شعبوں میں اہم پیش رفت کے حصول سے برکس تعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور 14ویں برکس رہنما اجلاس کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ ہمیں اسٹریٹجک رابطے اور رابطہ سازی کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔ مختلف شعبوں میں باہمی سود تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور مزیدن کھلے پن اور جامعیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔شریک وزرائے خارجہ نے صدر شی جن پھںگ کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہن یہ اس بات کی مکمل عکاسی ہے کہ چین برکس تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ دنیا اس وقت تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے اور برکس ممالک کے لیے <یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے، عالمیگورننس کے نظامن میں اصلاحات کو فروغ دینے اور مزید منصفانہ، معقول اور جامع بین الاقوامی ڈھانچے کی تعمیر ضروری ہے۔