سعودی عرب کو بیرونی خطرات کے پیش نظر اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں ، امریکہ

جمعہ 20 مئی 2022 20:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) امریکا نے سعودی عرب کو بیرونی خطرات کے پیش نظر اس کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں امریکا نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو بیرونی خطرات کے پیش نظر اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے یہ بیان رواں ہفتے واشنگٹن میں امریکی اور سعودی اسٹریٹیجک جوائنٹ پلاننگ کمیٹی کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹریٹیجک کمیٹی کی ملاقات میں امریکی وفد کی قیادت انڈر سیکرٹری برائے دفاع کولن کال اور سعودی وفد کی سربراہی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کی۔میڈیا رپورٹس کیمطابق امریکی نائب سیکرٹری اور نائب وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کومضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پینٹاگون کے مطابق اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کو اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کو بیرونی خطرے کے پیش نظر امریکی تعاون کے عزم کو بھی سراہا۔