شہبازشریف ،حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ( کل) ہو گی

جمعہ 20 مئی 2022 21:11

شہبازشریف ،حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ( کل) ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ( ہفتہ) کو ہو گی ۔سپیشل جج سینٹرل کیس کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف گزشتہ چار پیشیوں پر عدالت نہیں آئے تھے اور ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواستیں دائرکی جاتی رہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں آشیانہ ہائوسنگ کیس کی سماعت بھی ہو گی۔وزیر اعظم شہباز شریف آج پیر کے روز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے ۔