سب ڈویژن درہ آدم خیل،حسن خیل کو ضلع کا درجہ دیاجائے،عمائدین درہ آدم خیل

نئے ضلع کے قیام سے ان کی تاریخی روایات،اقداراور تشخص محفوط ہوجائیگا،خالد خان،عاشق خان ،شوکت فراز

جمعہ 20 مئی 2022 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) سب ڈویژن درہ آدم خیل،سب ڈویژن حسن خیل،اور یونین کونسل شیرہ کیرہ پر مشتمل علاقوں کو ضلع کا درجہ دیاجائے مذکورہ علاقوں کے سرحدات ضلع کوہاٹ،پشاور،نوشہرہ اور اورکزئی سے منسلک ہیں اور آبادی،جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے مکمل کوالیفائی ہیں ان علاقوں میں ایک ہی قوم آفریدی آدم خیل آباد ہیں نئے ضلع کے قیام سے ان کا تاریخی روایات،اقداراور تشخص محفوط ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قوم آفریدی آدم خیل کے مشران،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماں سیف خان آفریدی،عاشق خان آفریدی،خالد عثمان،جمعیت علما اسلام کے رہنما شوکت سرفراز،سماجی شخصیت ڈاکٹر طارق آفریدی،کسان کونسلر فرید خان،یوتھ کونسلر حمزہ اللہ اور دیگر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔آفریدی قوم کے مشران کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بارے میں سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے سپریم کورٹ کا جوبھی فیصلہ ہوگا اس پر قوم کا جو موقف ہوگا وہی ہمارابھی ہوگا۔ہم مزید انتظامی تقسیم سے بچنے کیلئے الگ ضلع کا مطالبہ کرتے ہیں