امریکا، اسپتال میں رونے پر خاتون پر جرمانہ عائد

جمعہ 20 مئی 2022 21:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) امریکی اسپتال کی جانب سے علاج کی غرض سے آئی خاتون سے رونے پر 40 امریکی ڈالر (7 ہزار پاکستانی روپی) بطور جرمانہ وصول کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک شہر سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر، کیملی جانسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اسپتال کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال جنوری میں اٴْن کی بہن اسپتال میں علاج کے لیے گئی تھی۔

(جاری ہے)

کلینک پر رونے کے نتیجے میں اٴْن کی چھوٹی بہن پر 40 امریکی ڈالر (7 ہزار روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ کیملی جانسن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اٴْن کی بہن کو تھمائے گئے بل میں میڈیکل ٹیسٹوں کے معمول کے اخراجات بیان کیے گئے ہیں جبکہ حیران کٴْن طور پر بہن پر کلینک میں رونے کی مد میں 40 ڈالر اضافی لکھے ہوئے تھے۔کیملی جانسن کا اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’میری چھوٹی بہن کی صحت بہت خراب ہے اور وہ مشکل ہی سے ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے گئی تھی اور ڈاکٹر نے اٴْس سے رونے پر 40 ڈالر وصول کر لیے۔‘دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکا کے اسپتال میں پیش آنے والے اس عجیب و غریب واقعے پر حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔