وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 20 مئی 2022 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل ( ہفتہ )کو چین کے پہلے دو روزہ دورے پر روانہ ہو نگے، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا وزیر خارجہ بلاول کو دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلاول بھٹو کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔ ترجمان نے بتایا وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزارت خارجہ کے اعلی حکام وفد کا حصہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ، چینی ہم منصب وانگژی سے وسیع البنیاد مشاورت کریں گے۔ پاک، چین مضبوط اقتصادی، تجارتی، سی پیک کی ترقی، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہو گی۔