کرینہ کپور کی زمانہ طالب علمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

جمعہ 20 مئی 2022 22:27

کرینہ کپور کی زمانہ طالب علمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی زمانہ طالب علمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی عکس بندی کے دوران، کرینہ کپور کی ملاقات اپنی سکول کی ایک سہیلی سے ہوئی جنہوں نے اداکارہ کو ماضی یاد کرنے پر مجبور کردیا۔

ماضی کو یاد کرتے ہوئے کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنے زمانہ طالب علمی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کرینہ کپور کو اپنی سہیلیوں کے ہمراہ اسکول کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔کرینہ کپور کے مطابق یہ تصاویر سال 1996میں لی گئی تھیں، جب دہیرادوں کے ویلہیم سکول کی طالبات نے راجستھان کا دورہ کیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرینہ کپور کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :