ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد روشن محسود کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری سنٹر تحصیل لاچی کوہاٹ میں ریوینیو دربار کا انعقاد

جمعہ 20 مئی 2022 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد روشن محسود کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری سنٹر تحصیل لاچی کوہاٹ میں ریوینیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔ریوینیو دربار میں اسسٹنٹ کمشنر لاچی خولہ طارق سمیت مئیر تحصیل لاچی احسان اللہ محکمہ مال کے افسران و اہلکاروں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو ریونیو سے متعلق درپیش مسائل تفصیل سے سنے۔

ان مسائل میں فرد کا اجراء انتقالات اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے مسائل شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انکے حل کرنے کیلئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں جبکہ چند شکایات کو مقررہ وقت کے اندر حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے پٹواریوں اور دیگر اہلکاروں کو متنبہ کیا کہ لوگوں کو محکمہ مال سے متعلق سہولیات اور خدمات کی بروقت فراہمی آپ کے فرائض منصبی میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

ریوینیو دربار کے انعقاد کو لوگوں نے سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تسلسل سے اس کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کو براہ راست پیش کرنے کا نہ صرف موقع ملے بلکہ بروقت ازالہ بھی یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :