بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس میں ملاقات

جمعہ 20 مئی 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے ایوان صدر کشمیر ہائوس میں تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر کے لوگوں تک انصاف کی فراہمی بہتر انداز میں پہنچانے کے لئے اقدامات اُٹھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔