Live Updates

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جواب حکومت پاکستان دے گی، مریم اورنگزیب

جتنی بھی تقرریاں ہو رہی ہیں وہ حکومت کا استحقاق ہے، سپریم کورٹ نے جو سوالات پوچھے ہیں ،حکومت پاکستان مفصل جواب دے گی، وزیر اطلاعات

ہفتہ 21 مئی 2022 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جواب حکومت پاکستان دے گی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جواب حکومت پاکستان دے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جتنی بھی تقرریاں ہو رہی ہیں وہ حکومت کا استحقاق ہے، سپریم کورٹ نے جو سوالات پوچھے ہیں ،حکومت پاکستان مفصل جواب دے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایگزیکٹیو نے حکومتی ادارے چلانے ہیں،کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہوئی جو قانون کے خلاف ہو۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے 126 دن کا دھرنا دیا،چار سال کرسی پر بھی رہ کر دھرنا تھا،سیاسی مقاصد کیلئے ملکی معیشت تباہ کر دی،دھرنا کرنا پی ٹی آئی کا مقدر بن گیا ہے،ہمارا مقدر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات