موبائل کمپنیوں نے ٹیکس میں کمی کیلئے وزیر خزانہ مفتاح آسماعیل کو درخواست دیدی

ملک میں کام کرنے والی چار نجی موبائل فون کمپنیوں نے ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) موبائل کمپنیوں نے ٹیکس میں کمی کیلئے وزیر خزانہ مفتاح آسماعیل کو درخواست دیدی،ملک میں کام کرنے والی چار نجی موبائل فون کمپنیوں نے ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہاگیاکہ ٹیلیکام آلات اور دیگر سامان کی درآمد پر مرکزی بینک کی سو فیصد کیش مارجن کی شرط کو ختم کیا جائے ، حکومت نے رواں مالی سال کے آغاز پر ایڈوانس انکم ٹیکس کو 12.5 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا تھا تاہم حکومت نے ضمنی بجٹ میں ٹیلیکام سیکٹر پر ایڈوانس انکم ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ،پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کا استعمال دیگر ہمسایہ ممالک سے کم ہے ،ان ٹیکس سے کمپنیوں کے منافع میں نمایاں کمی ہوئی ہے،اس سے ٹیلیکام انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی آئی ہے ،ان ٹیکسوں کے نفاذ سے ملک میں ڈیجیٹل نظام کے قیام میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔