محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل کی کارروائی ،دوبئی سے اسلام آباد پہنچنے والے تین مسافر گرفتار

ہفتہ 21 مئی 2022 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب خفیہ اطلاع پر محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دوبئی سے اسلام آباد پہنچنے والے تین مسافر گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنٹ کسٹمز علی حیات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی ،سامان میں 123، آئی فونز، سامسنگ اور اوپو موبائلً شامل ہیں،سامان میں آئی پیڈز، میک بکس، ایئر پادز، لیپ ٹاپ، سری ونگلز، سمارٹ واچز اور الیگزا بھی شامل ہیں،محکمہ کسٹمز نے پکڑا گیا سامان کسٹم گودام منتقل کر دیا، پکڑے گئے سامان کی مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :