Live Updates

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم کی ملاقات، آٹا سستا کرنے کے اقدام کی تعریف

ہفتہ 21 مئی 2022 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے اراکین پنجاب اسمبلی جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم نے آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے اقدام کی تعریف کی۔

جگنو محسن نے کہا کہ آپ نے آٹا سستا کر کے مہنگائی میں پسے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہی-بلال اصغر وڑائچ نے کہا کہ آٹا سستا کرنے کا اقدام قابل تحسین ہی-معاویہ اعظم نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ کا دل عام آدمی کے لئے دھڑکتا ہی- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کے چار سالہ دور میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی -عمرانی سرکار عوام پر قہر بن کر ٹوٹی - عوام کے لئے درد دل نہ رکھنے والا حکمرانی کا حق نہیں رکھتا-ہماری حکومت نے چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی کر کے صوبے کے عوام کی مشکلات کم کی ہیں -ہماری سیاست کا محور مخلوق خدا کی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

صوبے بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے کی بجائے 490 روپے میں ملے گا۔عام آدمی کو 10 کلو آٹا تھیلے پر 160 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات