محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے سینیارٹی لسٹ میں دوبارہ ریٹائرڈ اساتذہ کرام شامل کئے گئی: عبدالقدوس مینگل

ہفتہ 21 مئی 2022 00:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی قلات کے ضلعی وائس چیئرمین عبد القدوس مینگل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے سینیارٹی لسٹ میں دوبارہ ریٹائرڈ اساتذہ کرام شامل کئے گئے ہیں جو کہ سینئر اور حاضر سروس ملازمین کی حق تلفی ہیں 1988 سے 1990 تک کے سال میں بھرتی ہونے اساتذہ کرام کو سینیارٹی لسٹ سے نکال دینا جاری سینیارٹی لسٹ کو مشکوک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے لسٹ بنا کر ڈائریکٹر کو بھیج دیا گیا تھا مگر اس لسٹ کے برعکس ابھی سینیارٹی لسٹ جاری ہوا ہے جس میں کئی سینیئر حاضر سروس اساتذہ کرام کے نام غائب ہیں لہذا سیکرٹری تعلیم ڈائریکٹر تعلیم و دیگر زمہ داران اس مسئلے کا نوٹس لے کر جاری لسٹ سے ریٹائر اساتذہ کرام کے نام خارج کرے تاکہ حاضر سروس ملازمین کو انکاحق مل سکی

متعلقہ عنوان :